چنتامنی:9 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)ٹرافک قوانین ہر ایک شہری کیلئے لازمی ہے جب تک عوام میں ٹرافک کے قوانین کو لیکر بیداری نہیں آئے تب تک سڑک حادثات پر قابو پانا ممکن نہیں ہے ان باتوں کااظہار خیال رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کیا ۔
آج شہر کے پولیس تھانہ کے روبرو جدید آلات سے لیس پولیس ہائی وے پٹرولا وین کا افتتاح ہری جھنڈی دکھا کر کرنے بعد منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائیل فون جرائم کو روکنے کیلئے محکمہ پولیس کی مدد کریں نیز کسی بھی دوسرے فرد کے نام موبائیل سم خریدنے سے گریز کیا جائے کم قیمت پر موبائیل اور لیاپ ٹاپ وغیرہ کی خریدی سے قبل اطمینان کرلیں کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سائبر کرائم کے بعد مجرم پیشہ افراد موبائیل اور لیاپ ٹاپ کو فروخت کردیتے ہیں فیس بک ،واٹس آپ اور ٹیوٹر پر مذہبی جذبات کو بھڑکنے والے پیغامات برہنہ تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے یا ارسال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس طرح کے پیغام روانہ کرنا غیر قانونی ہے اس کے لئے سزا ہوسکتی ہے ۔
کرشناریڈی نے کہا کہ اکثر سڑک حادثے شراب کے نشے میں لت ہوکرڈرائیونگ کرنے کے سبب ہوتے نیز نشہ کی حالات میں گاڑی چلانے سے گریز کیا جائے نیز موبائیل فون انعامات کا لالچ دینے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں ۔بعد ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سے چکبالاپور ضلع کو تین ہائی وے پٹرولا وین کو دیا چنتامنی حلقہ حساس ترین ہونے کے سبب یہاں کے پولیس تھانہ کو ایک پٹرولا وین دیا گیا ۔
کرشنامورتی نے کہاکہ ریاستی سرکار سے فراہم کی والی اس وین میں عام بنسبت چار لاکھ سے بھی زیادہ پر زے (فیٹنگ)ہیں وین میں خود کار کیمرہ جس کی خاص بات یہ کہ اس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی بھی سہولت ہے ائے دن ہائی وے پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ریاستی حکومت سے ایسے ایک پٹرولا وین کی سفارش کی گئی تھی جس سے حادثات میں کمی واقع ہوا اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے کرشنامورتی نے مزید کہا کہ مذکورہ پٹرولا وین کا دائرہ عمل 24گھنٹے چنتامنی تا ہیچ ۔کراس ومدن پلی ہائی وے ہوگا جو کسی بھی حادثہ کی صورت میں اسپتال کے امبولینس سے پہلے پہونچے گی اور حادثہ کے شکار شخص کو اسپتال پہونچائیگی ہنگامی طور پر متاثرہ فرد کو ضروری طبی سہولت دستیاب ہے ۔
کرشنامورتی نے اور کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ عوام تعلقات میں بہتری آنی ضروری ہے اس کے پیش نظر میں نے اپنے علاقے میں عوامی رابطہ پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے صحت مند معاشرہ کی تعمیر کیلئے پولیس کو عوام سے بہتر تعلقات رکھنے چاہئے عوام کے مسائل کو سلجھنا اولین ترجیح دینے کیلئے سرکل انسپیکٹر اور سب انسپیکٹر کو ہدایت دی گئی ہے عنقریب سب ڈویثرن کے ہر گاؤں یا گرام پنچایت میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد کرکے پولیس اور عوام کے درمیان پھیلی بد گمانیوں کو دور کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا سرکل انسپکٹر آنند تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نائب صدر شرنیواس بلدیہ صدر سجاتا شیونا ضلع پنچایتی رُکن کملما دلت سنگھا کے لیڈر قوالی وینکٹ رونپا لکشمی نارائن سب انسپکٹر لیاقت اللہ سب انسپکٹر نرسمہ مورتی سب انسپکٹر سندرسمیت کئی پولیس اہلکار وغیرہ موجود رہے۔